Live Updates

)آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج آمنے سامنے، کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ

پیر 30 جون 2025 18:05

w نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارتی فوج اور مودی سرکار کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ پاک بھارت حالیہ تصادم میں بھارتی افواج کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد بھارتی فوجی افسروں نے کھل کر سیاسی قیادت پر سخت تنقید شروع کر دی ہے۔انڈونیشیا میں منعقدہ انڈیا پاکستان ائیر بیٹل سیمینار کے دوران بھارتی نیوی کے اتاشی، کیپٹن شیو کمار نے بھی بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا۔

کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ مودی حکومت کے سخت سیاسی احکامات کی وجہ سے فضائیہ کی کارکردگی محدود رہی اور وہ مطلوبہ فوجی اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہی۔کیپٹن شیو کمار کے مطابق، بھارتی افواج خودمختار نہیں بلکہ سیاسی احکامات کی پابند ہیں، جس کی وجہ سے فوجی کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان انکشافات کے بعد بھارت کی حزب اختلاف جماعت کانگریس نے بھی مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس ناکامی اور حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

کانگریس نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حساس قومی مسئلے پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے تاکہ عوام اور اپوزیشن کو مکمل حقائق سے آگاہ کیا جا سکے، لیکن حکومت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے بھی آپریشن سندور کے دوران بھارتی طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ آپریشن سندور مودی سرکار کی عسکری ناکامی، سیاسی جھوٹ اور نااہل قیادت کی شرمناک علامت بن چکا ہے۔

مودی سرکار میدان جنگ میں ناکامی کے باوجود میڈیا پر بیانیہ کی جنگ لڑ رہی ہے اور فوجی نقصانات کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، جس سے عوام میں بے چینی اور عدم اعتماد بڑھ رہا ہے۔بھارتی فوج نے عملی شکست تسلیم کر لی مگر مودی سرکار اب بھی قوم کو اندھیرے میں رکھ رہی ہے۔فوج اور مودی سرکار کے درمیان بڑھتے اختلافات بھارت کے اندرونی تضادات کا پیش خیمہ ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات