ا*ایئر انڈیا حادثہ، بھارتی ایوی ایشن نظام کی سنگین ناکامی بے نقاب

ةنئی دہلی (آن لائن) ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں بھارتی ایوی ایشن نظام کی ناکامی بے نقاب ہوگئی

پیر 30 جون 2025 18:05

ٴبھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کے طیارے اے آئی 171 کے حالیہ المناک حادثے میں 274 قیمتی جانوں کا ضیاع ایک معمولی واقعہ نہیں، بلکہ یہ بھارتی ایوی ایشن سسٹم کی ہمہ جہتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت بن چکا ہے۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو (AAIB) کی تحویل میں ہے، تاہم کئی دن گزرنے کے باوجود اب تک کوئی جامع اور غیر جانبدار تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہیں آ سکی۔

یہ طرزِ عمل بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی غفلت اور حادثے کی پردہ پوشی کی ایک واضح مثال ہے۔بھارتی وزیر مملکت مرلی دھر موہول کے مطابق، طیارے کے دونوں انجنوں کا ایک ساتھ فیل ہو جانا ایوی ایشن سسٹم میں سنگین تکنیکی کوتاہی اور نگرانی میں شدید خامیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پائلٹس کی تربیت مؤثر ہوتی اور ایس او پیز (SOPS) پر عمل درآمد کیا جاتا، تو یہ سانحہ روکا جا سکتا تھا۔

ایئر انڈیا کی مینجمنٹ اور ایوی ایشن اتھارٹی کی مجرمانہ خاموشی پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اپوزیشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ آخر کب تک بھارتی حکومت اور متعلقہ ادارے اس طرح کی سنگین غفلتوں کو چھپاتے رہیں گے ۔ ایوی ایشن سے متعلق پے در پے حادثات نے بھارتی ایئر لائنز پر عوام کا اعتماد ختم کر دیا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایئر انڈیا جیسے قومی ادارے میں ایسے خوفناک حادثات ہو سکتے ہیں، تو بھارت میں ہوابازی کا نظام سراسر غیر محفوظ، ناکارہ اور زوال پذیر ہو چکا ہے۔ایئر انڈیا حادثہ صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ بھارتی نظام کی بدترین نااہلی، اقربا پروری، ناقص تربیت اور مجرمانہ غفلت کا وہ آئینہ ہے جو بھارت کی ترقی کے دعووں کو جھوٹا ثابت کر رہا ہے۔