ش*بھوپال برج زمین بوس، مودی سرکار کی کرپشن اور نااہلی کا مکروہ چہرہ بے نقاب

پیر 30 جون 2025 18:05

Aنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) بھوپال برج کی ناکامی نے مودی سرکار کی کرپشن، نااہلی اور سفارشی نظام کو بے نقاب کر دیا۔بھوپال میں تعمیر ہونے والا اووربرج، جس پر 18 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، عوامی استعمال سے قبل ہی زمین بوس ہو گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف مودی سرکار کی کرپشن بلکہ منصوبہ بندی میں ناقص کارکردگی اور سیاسی مداخلت کی ایک اور مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا آغاز مارچ 2023 میں کیا گیا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسے 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ تاہم بدانتظامی اور تاخیر کے باعث منصوبے کی مدت بڑھا کر 36 ماہ کر دی گئی۔ تکمیل سے صرف چند ماہ قبل ہی پل زمین بوس ہو گیا، جس پر عوام اور اپوزیشن جماعتوں نے شدید ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

پل پشپا نگر اور نیو بھوپال کو جوڑنے کے لیے تعمیر کیا جا رہا تھا، مگر اب یہ عوامی تحفظ کے بجائے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔

میدیا رپورٹ کے مطابق پل کے ڈیزائن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزائن تکنیکی لحاظ سے غیر محفوظ اور غیرمعمولی تھا۔تجربہ کار ماہرین کو نظرانداز کر کے سیاسی بنیادوں پر مقرر کیے گئے ناتجربہ کار انجینئرز کی نگرانی میں منصوبہ مکمل کیا جا رہا تھا، جس سے اس کی نااہلی واضح ہو گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے مودی سرکار سے سخت سوالات کیے ہیں کہ آخر ایسے ناقص منصوبے کی منظوری اور فنڈنگ کیسے دی گئی۔یہ واقعہ بھارت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ہونے والی لوٹ مار اور بدانتظامی کی ایک اور جھلک ہے۔ کرپشن، اقربا پروری، اور سیاسی مداخلت نے بھارت کے ریاستی ڈھانچے کو کھوکھلا کر دیا ہے اور عوام ان تمام اقدامات کی قیمت جان و مال کی صورت میں چکا رہے ہیں۔