جیکب آباد پولیس نے پی پی ایچ آئی کے مغوی ڈرائیورکو ساتھی سمیت بازیاب کرالیا ایمبولینس بھی برآمد ،ملزمان گرفتا ر نہ ہوسکے

پیر 30 جون 2025 19:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)جیکب آباد پولیس نے پی پی ایچ آئی کے مغوی ڈرائیورکو ساتھی سمیت بازیاب کرالیا ایمبولینس بھی برآمد ،ملزمان گرفتا ر نہ ہوسکے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے پٹھان واہ کے قریب آپریشن میں پی پی ایچ آئی کے مغوی ڈرائیور انور عباسی اور علی نواز سہاگ کو بازیا ب کراکے ایمبولینس برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ اغوا کار گرفتار نہ ہوئے ،مغویوں کی باحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انعامات دینے کا اعلان کیا اس موقع پر ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک صاحب کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :