ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان

پیر 30 جون 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) ملک کےبیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہاراور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب ، اسلام آباد، با لائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور سندھ میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اٹک 34، اسلام آباد ایئرپورٹ 15، مری 08، سیالکوٹ سٹی 01،خیبرپختونخوا میں کاکول 26، کالام 18، مالم جبہ 09، سیدو شریف 04، پٹن 03، پشاور سٹی ، بالاکوٹ 02،کشمیر میں کوٹلی 17، مظفر آباد ایئرپورٹ 14، مظفر آباد سٹی 11، راولاکوٹ 06، سندھ میں مٹھی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین 45، دادو، موہنجوداڑو، سبی، چلاس 43، بھکر اور بہاولنگر میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔