
مقدموں کے اندراج سے ملازمین اور پینشنرز کے مسائل کے حل کیلیے جاری جدوجہد کو روکا نہیں جاسکتا۔ سجن یونین
پیر 30 جون 2025 20:05
(جاری ہے)
مظلوم ملازمین اور واجبات سے محروم پینشنرز کے واجبات کی ادائیگی کیلیے جاری تحریک کو مقدموں کے اندراج سے روکا نہیں جاسکتا۔
اس خدشے کے پیش نظر کہ سیدذوالفقارشاہ کی ضمانت منظور ہونے پر ملازمین و پینشنرز انکے حق میں آج کے ایم سی کونسل کے اجلاس کے موقع پر احتجاج نہ کردیں اس کے باعث تمام راہداریوں کو بند کرکے سخت سیکورٹی میں ملازمین اور ممبران کونسل کو پہلی منزل پر جانے دیا گیا۔ سید ذوالفقارشاہ ملک بھر کے بلدیاتی ملازمین کے نمائندہ قائد ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کل پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی کے سامنے اگیگا کے احتجاج میں بھی سید ذوالفقارشاہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی گئی اور فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ جبکہ تین روز سے سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے اور کراچی پریس کلب پر بلدیاتی ملازمین نے سید ذوالفقارشاہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر شدید احتجاج کیا اور اور انتظامیہ کو خبدار کیا کہ اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو پھر صوبے بھر میں کام چھوڑ احتجاج بھی شروع کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.