i سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کو کربلا بنا دیا ہے

پیر 30 جون 2025 20:25

gحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) نیشنل ڈیفنس فار انٹر فیتھ ہارمنی حیدرآباد کے وائس چیئرمین یاسین بلوچ نے ایک بیان میں حیسکو اور واسا کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ اداروں نے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کو کربلا بنا دیا ہے، محرم الحرام کے مقدس ایام میں بھی بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اس پر بالاستم یہ کہ واسا نے شہریوں کو پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا ہے لائنوں میں پانی نہ آنے کی وجہ سے لوگ ٹینکر مافیاز سے پانی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں واسا حکام عوام پر واضح کریں کہ اگر واقعی ہی پانی کی قلت ہے تو ٹینکر مافیاز پانی کہاں سے لاکر لوگوں کو فروخت کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

یاسین بلوچ نے کہاکہ افسران اپنی ذمہ دایاں ادا کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اب تک ناکام دکھائی دیتے ہیں واسا کو واٹر بورڈ کا درجہ دینے کے باوجود کارکردگی میں اب تک کوئی بہتری نہ اسکی بلکہ شہری پینے کے پانی تک کو ترس رہے ہیں گھروں میں پینے کے لئیے اور مساجد میں وضو تک کا پانی دستیاب نہیں ہے متعلقہ اداروں نے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا ہوا ہے افسران مبینہ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں ۔

یاسین بلوچ نے کہاکہ حیسکو حالی روڈ سب ڈویژن میں 80فیصد سے زائد ریکوری کے باوجود بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے بالخصوص گلشن حالی اور اس کے ارد گرد کے رہائشی علاقوں کے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،کارباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کے سبب بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے۔ یاسین بلوچ نے حیسکو اور واسا حکام سے پرزور مطالبہ کیاکہ ماہ محرم الحرام کے تقدس اور احترام کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی اور پانی کی ترسیل کو بلا کسی تعطل کے تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔