
گڈ گورننس اور سروس ڈیلیوری عوام کا بنیادی حق ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان
عوام کو خدمات کی فراہمی موثر اور بہترین طریقے سے یقینی بنایا جائے تاکہ وسائل کا بہترین استعمال ہو اور وقت کا ضیاع نہ ہو،شکیل قادرخان
پیر 30 جون 2025 22:00
(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات حافظ عبد الباسط، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ذاہد سلیم، چیئرمین سی ایم آئی ٹی محمد علی کاکڑ، سینیئر ایم بی آر قمبر دشتی سمیت تمام سیکرٹریز جبکہ ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام سیکرٹریز فائل ٹریکنگ سسٹم اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوام کی جانب سے درج شکایات کو فوری طور پر حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور جو کیسز پینڈنگ یا اوور ڈیو ہیں ان کو بھی جلد ازجلد حل کریں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ PSDPکا بہتر استعمال نہ صرف اقتصادی ترقی کے لیے بلکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور ملک و صوبے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ پچھلے مالی سال کی بروقت پی ایس ڈی پی کی یوٹیلائزیشن پر پی اینڈ ڈی و دیگر محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرکے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کی معیار زندگی مزید بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکرٹریز کم لیول پر ریکروٹمنٹ متعلقہ اضلاع میں منعقد کی جائیں کیونکہ ایک سے پندرہ اسکیل کی آسامیوں کے لیے لوگوں کو کوئٹہ آنا پڑتا ہے جس سے ان کے خرچے بھی زیادہ ہوتے ہیں اور متعلقہ اضلاع میں منعقد کرنے سے شفافیت بھی برقرار رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کا حق ہے کہ صوبائی حکومت ان کے مشکلات کو حل کرے اور انکو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سیکرٹریز اور اپنے ماتحت عملے کی حاضری یقینی بنائے، اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں 462 افراد دوہری نوکریاں رکھتے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے دوہری نوکریاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.