76کلو منشیات کی برآمدگی، سی آئی اے جامشورو کے 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا

سی آئی اے اہلکاروں نے کوٹری میں ٹرک سے منشیات برآمد کی اور مقدار کم ظاہر کرکے پولیس موبائل میں کراچی اسمگلنگ کردیا تھا

پیر 30 جون 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہل کاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے شیریں جناح کالونی سے سی آئی اے جامشورو کے اہلکاروں سے 76 کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں میں غلام عباس، اعجاز، عبد الحمید، راہب، احمد نواز اور محمد یعقوب شامل ہیں۔پراسیکیوشن کے مطابق سی آئی اے اہلکاروں نے کوٹری میں کارروائی کے دوران ٹرک سے منشیات برآمد کی تھی۔ ٹرک سے برآمد منشیات کم ظاہر کرکے پولیس موبائل میں کراچی اسمگلنگ کی گئی تھی۔رینجرز نے 2021 میں شیریں جناح کالونی میں کارروائی کے دوران پولیس موبائل سے 76 کلو منشیات برآمد کی تھی۔ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سی آئی اے جامشورو کے چھ اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔