
والدین کو بچوں کی پرورش کیلئے روزمرہ اوقات میں خصوصی وقت مقرر کرنا ہو گا،پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی
منگل 1 جولائی 2025 15:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کے لئے خصوصی وقت کا اہتمام کرنا ہو گا تاکہ ان کے احساسات اور جذبات سے شناسائی حاصل کر کے بہتر انسان کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تربیت ایک مسلسل سیکھنے والا عمل ہے جو بچوں کی جذباتی اور ذہنی نشوونما پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ فیکلٹی آف فوڈ سائنس کے ڈین ڈاکٹر عمران پاشا نے کہا کہ پرورش ایک ایسا سفر ہے جو محبت، چیلنجز اور مسلسل سیکھنے سے بھرپور ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کی بڑی تعداد غذائیت کی کمی کا شکار ہے جو کہ نہ صرف ان کی جسمانی بلکہ ذہنی نشوونما پر بھی بری طرح اثرانداز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں قائم پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کے تحت بچوں میں غذائیت کی کمی پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف ہوم سائنسز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بینش اسرار نے کہا کہ یونیورسٹی میں موجود ڈے کیئر سینٹر نہ صرف یونیورسٹی کی فیکلٹی اور سٹاف بلکہ عوام الناس کے بچوں کو بھی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بچے دن کا زیادہ وقت ڈے کیئر میں گزارتے ہیں، اس لیے ان کے جسمانی اور ذہنی نشوونما کو مدنظر رکھتے ہوئے معیاری وقت کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے اور ہر عمر کے بچوں کے لیے مناسب سرگرمیاں ترتیب دی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر عائشہ ریاض نے کہا کہ والدین سے مضبوط وابستگی کسی بھی بچے کی زندگی میں سب سے بڑا حفاظتی عنصر ہے۔ یونیسیف کے احتشام الحق نے کہا کہ بچے کی پرورش والدین کی سب سے قیمتی ذمہ داری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ بچوں میں غذائی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جسے قومی سطح پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔کلینیکل سائیکالوجسٹ اقراء نفیس نے صحت مند والدین اور بچوں کے تعلقات کے قیام پر زور دیا تاکہ بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ لیکچرر ہوم سائنسز قرة العین نے کہا کہ ہر بچے کو محبت بھرا، محفوظ اور پرورش دینے والا ماحول میسر آنا چاہیے۔ پولیس کمیونیکیشن آفیسر مبرہ ثمین نے بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت جبری مشقت کے شکار بچوں کے لیے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں پیشہ ور ماہرین کی ٹیم لاپتہ بچوں کی تلاش، ورثاء سے رابطہ اور تصدیق جیسے امور انجام دے رہی ہے۔ڈاکٹر حرا افتخار، ڈاکٹر علوینہ حسّیب اور ڈاکٹر بینش سرور نے کہا کہ بچے کی ابتدائی تین سالوں میں دماغی نشوونما سب سے تیز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے کھیلتے ہیں تو وہ اپنی دنیا کو دریافت کرتے ہیں اور اہم صلاحیتیں حاصل کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.