حضرو، ڈی پی او اٹک نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی اہلکار کی عیادت کی

منگل 1 جولائی 2025 15:59

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے جواں مردی اور بہادری سے ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن کی عیادت کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال حضرو کا دورہ کیا،ڈی پی او اٹک نے زخمی پولیس جوان کی خیریت دریافت کی، ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن جیسے جوان محکمہ پولیس کا فخر ہیں جو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک نے زخمی اہلکار کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات بھی جاری کیں،ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے ایسے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور محکمہ ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :