
وفاقی وزیررانا تنویرحسین کا پاکستان کے پائیدار، موسمیاتی لحاظ سے محفوظ اور جامع زرعی و غذائی نظام قائم کرنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
منگل 1 جولائی 2025 16:17

(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدامات ایک مضبوط، منصفانہ اور متوازن غذائی نظام تشکیل دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جو غذائیت میں بہتری، روزگار کے مواقع، اور طویل المدتی خوراکی تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
عالمی تناظر پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ خوراک کا تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری ایسے عالمی چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشیں درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ترقیاتی حکمت عملی میں بین الاقوامی تعاون کو کلیدی حیثیت دیتا ہے۔ پاکستان علم کے تبادلے، بہترین عالمی طریقوں سے سیکھنے، اور مشترکہ تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی زرعی نظم و نسق اور پائیداری کے اقدامات میں مؤثر کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔رانا تنویر حسین نے ایف اے او کونسل کے نئے چیئرمین اور نائب چیئرز کے انتخاب میں پاکستان کی فعال شرکت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ نیا چیئرمین رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے، گورننگ باڈیز کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے، اور کونسل کو وقت کے تقاضوں کے مطابق مؤثر رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایف اے او کی حکمرانی کے عمل کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اور اس کے ایجنڈے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔وفاقی وزیر نے ایف اے او اور دیگر بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پالیسی اصلاحات، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے اور موسمیاتی مطابقت رکھنے والی زرعی حکمتِ عملی کے ذریعے غذائی نظام کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے ایف اے او، ڈبلیو ایف پی، اور آئی ایف اے ڈی جیسے اداروں کے تعاون کو سراہا جو پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کے خاتمے، غذائیت میں بہتری، اور ماحولیاتی دباؤ سے نمٹنے کے لیے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔آخر میں وفاقی وزیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خوراکی نظام کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور یکجہتی کو مزید مضبوط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ایسے زرعی و غذائی نظام تشکیل دیئے جا سکتے ہیں جو نہ صرف مؤثر اور پیداواری ہوں بلکہ منصفانہ، پائیدار اور آئندہ نسلوں کے لیے بھی محفوظ ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاک فوج کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہدایات
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ٹیلی فون، سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا
-
زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گیا
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.