امیر مقام اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 1 جولائی 2025 16:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں راہنماؤں نے ملاقات میں صوبہ میں گڈ گورننس کے فقدان ، بدترین بدامنی اور ریکارڈ توڑ کرپشن پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صوبائی حکومت کو صوبہ کے لیئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ، ملاقات میں سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلہ اور اسکے نتیجہ میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور متعدد پہلووں پر مشاورت کی گئی ، ملاقات میں کشمیر کی صورت حال ، خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کی صورتحال ، ضم شدہ اضلاع کے لیئے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کیئے گئے فنڈز پر صوبائی حکومت کی جانب سے شب خون مارنے کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ اضلاع کی باسیوں میں اس حوالہ سے پائے جانے والے خدشات کے تدارک کے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔