ڈیرہ اسماعیل خان ،وفاقی وزیر و مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات

منگل 1 جولائی 2025 17:03

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجنیئر امیر مقام اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں راہنماں نے ملاقات میں صوبہ میں گڈ گورننس کے فقدان ، بدترین بدامنی اور ریکارڈ توڑ کرپشن پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صوبائی حکومت کو صوبہ کے لئے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ، ملاقات میں سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے فیصلہ اور اسکے نتیجہ میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور متعدد پہلووں پر مشاورت کی گئی ۔

ملاقات میں کشمیر کی صورت حال ، خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کی صورتحال ، ضم شدہ اضلاع کے لیئے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے فنڈز پر صوبائی حکومت کی جانب سے شب خون مارنے کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ اضلاع کی باسیوں میں اس حوالہ سے پائے جانے والے خدشات کے تدارک کے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔\378