
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے بی ایڈ کے چار مختلف پروگرامز میں داخلوں کا آغاز
منگل 1 جولائی 2025 22:16
(جاری ہے)
اسی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2025ء کے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں بی ایڈ کے چار مختلف دورانیے کے پروگرامز پیش کر دیے گئے ہیں۔ ان پروگرامز میں ڈیڑھ، دو، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ شامل ہیں جو مختلف تعلیمی پس منظر رکھنے والے طلبہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیئے گئے ہیں تاکہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے خواہشمند اساتذہ کو ایک روشن تعلیمی مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام ان طلبہ کے لیے پیش کیا گیا ہے جنہوں نے بی ایس، ایم اے یا ایم ایس سی مکمل کیا ہو جبکہ دو سالہ بی ایڈ پروگرام ان افراد کے لیے موزوں ہے جنہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن حاصل کر رکھی ہو۔ اڑھائی سالہ پروگرام میں وہ طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں جن کے پاس بی اے، بی ایس سی یا ایسوسی ایٹ ڈگری ہو جبکہ چار سالہ بی ایڈ پروگرام خاص طور پر انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا بنیادی مشن معیاری تعلیم کی فراہمی اور پیشہ ور اساتذہ کی تیاری ہے اور بی ایڈ کے یہ متنوع پروگرام اسی وژن کی تکمیل کی ایک عملی شکل ہیں۔واضح رہے کہ مختلف بی ایڈ پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں جبکہ آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کے لیے http://fmbp.aiou.edu.pk پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور خواہشمند طلبہ یہ فارم یونیورسٹی کے قریبی علاقائی دفاتر یا مقررہ سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 اگست 2025ء مقرر کی گئی ہے۔داخلے سے متعلق مزید معلومات کے لیے قریبی علاقائی دفتر یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹر ،میٹرک کے خراب نتائج پر سخت کارروائی ہوگی‘وزیر تعلیم کی تنبیہ
-
سرکاری اسکول فنڈز میں گھپلوں اور جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
-
پنجاب میں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھرتبدیل
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری ،انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائیگا
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوؤں کی تردید ،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،پی ایم اینڈ ڈی سی
-
کیمبرج امتحانات 2025 لیک پرچوں کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش
-
آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری اسکولوں میں ہوگا
-
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار
-
میٹرک ٹیک کے بعد انٹرٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.