مصور خان کی شہادت میں ملوث تمام ملزمان کیفر کردار تک پہنچایا جائے

منگل 1 جولائی 2025 22:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) سیاسی جماعتوں کا اجلاس ارباب ھاوس کوئٹہ میں زیر صدارت بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ صدر غلام نبی مری منعقد ھوا۔ اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سکرٹری سردار رشید خان ناصر، ضلع کوئٹہ کے صدر ثنائاللہ کاکڑ، ضلعی جنرل سکرٹری حمزہ کاکڑ، ملک سن?ین کاسی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، جنرل سکرٹری خوشحال خان کاسی، تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود خان، ضلع کوئٹہ صدر نور خان خلجی، پشتون تحفظ مومنٹ کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک مجید کاکڑ، زبیر شاہ آغا نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے عنایت شاہ،رحمت خان، اشرف خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک شاہ زیب، نجیب خان، اور عزیز خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مصور خان کی شہادت اور شہادت سے پیدا ہونے والی حالات حکومت اور انتظامیہ کے غیر سنجیدہ رویے اور اپنے فرائض سے غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں صوبے میں فارم 47 کی حکومت بالخصوص وزیر اعلی سرفراز بگٹی کی کردار غیر جمہوری رویے اپنے فرائض سے روگردانی اور صوبے میں جاری لاقانونیت، اغواگردی، دہشتگردی، کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیر اعلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

صوبے میں حقوق کے آواز کو غیر جمہوری طریقے سے دبانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل ان کے بیٹوں اور بیٹیوں اور اہلیہ پر ناروا ایف آئی آر اور بلوچستان گرینڈ آلائینس کے رہنماؤں پر ناروا ایف آئی آر اور ان کی گرفتاری ان کے گھروں پر چھاپوں چادر وچاردیواری کی پامالی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں بلوچستان گرینڈ آلائینس کی تمام مطالبات کی منظوری اور تمام اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ محرم الحرام کے بعد کوئٹہ کے تمام سیاسی اور سول سوسائٹی کو ملاکر 8 جولائی کو اہم اجلاس بلایا جائے گا اس کے بعد کوئٹہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔