ایم ایچ ایم سیکرٹریٹ بلوچستان کے تحت کوئٹہ جیل میں صحت و صفائی کیا شیا تقسیم

ّخواتین قیدیوں سے ملاقات کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے ان کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 22:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)منسٹرل ہیلتھ اینڈ ہائی جین ورکنگ گروپ (MHMWG) بلوچستان کی ٹیم نے کو ئٹہ جیل کا دورہ کیا تاکہ خواتین قیدیوں کی صحت اور صفائی کی ضروریات کا جائزہ لیا جا سکے۔ ٹیم میں فوزیہ شاہین، سابق چیئرپرسن صوبائی کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن (PCSW) بلوچستان، زلیخہ بلیدی، کو چیئرپرسن MHMWG سیکرٹریٹ، اور شاہانہ تبسم، صوبائی کوآرڈینیٹر MHMWG سیکرٹریٹ شامل تھیں۔

اس موقع پر خواتین قیدیوں مں یونیسیف پاکستان کے تعاون سے خواتین کی صحت و صفائی کی اشیا پر مبنی کِٹس تقسیم کی گئیں۔ فوزیہ شاہین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''جیلوں میں قید خواتین معاشرے کا سب سے نظر انداز طبقہ ہیں۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان خواتین کو ان کی صھت و صفائی کیلئے درکار اشیا، صحت کی معلومات اور باعزت زندگی تک رسائی حاصل ہو، جو ان کا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

'' زلیخہ بلیدی اور محترمہ شاہانہ تبسم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ خواتین قیدیوں کی صحت و صفائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جیلوں میں خواتین کے لیے صفائی کی اشیا کی باقاعدہ فراہمی اور صحت و صفائی سے متعلق آگاہی سیشنز کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔