آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام پولیس لائنز کو اپ گریڈ کرنے کا حکم

منگل 1 جولائی 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام پولیس لائنز کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں مالی سال پولیس لائنز کی اپ گریڈیشن پر 1 ارب روپے کے فنڈز خرچ ہونگے۔پولیس لائنز کی بیرونی دیواریں، بیرکس اور کچن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

بیرونی دیواروں کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فول پروف بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اضافی لائٹس، مورچوں اور خار دار تاروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔اہلکاروں کی رہائشی بیرکس کی نئے سرے سے تعمیر و مرمت کی جائے گی۔بیرکس میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔کچن اور سٹورز کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔فنڈز ترقیاتی بجٹ کی بجائے تعمیر و مرمت کے فنڈز سے استعمال کیے جائیں گے۔ہر پولیس لائن پر 2 سے 3 کروڑ روپے تک اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبلری فورس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔