
مودی کے دورحکومت میں بھارت سرمایہ داروں کے لئے غیر محفوظ ہو چکاہے ، ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ
منگل 1 جولائی 2025 20:50
(جاری ہے)
مودی حکومت ہندوتوا پالیسی کو ترجیح دیکرملک کی ترقی کو قربان کر رہی ہے، جس کے نتیجے میںسرمایہ دار طبقہ بھارت سے بھاگ رہا ہے۔
ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کی بنیادی وجہ بھارت میں سیاسی عدم استحکام، سماجی انتشار اور پالیسیوں پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔ بھارتی اشرافیہ 26ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی اشرافیہ برطانیہ، امریکا اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کا رخ کر رہی ہے، بھارت کی اقتصادی ترقی کے باوجود اشرافیہ کا ملک چھوڑنا معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ مودی کے زیر قیادت حالیہ برسوں میں کارپوریٹ ٹیکس، ریگولیٹری دبا ئواور سیاسی عدم استحکام نے سرمایہ دار طبقے میں بے چینی کو جنم دیا۔ بھارت کی چمکتی معیشت صرف میڈیا کی زینت ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ترقی کے حوالے سے مودی کے بلند و بانگ دعوے جھوٹ ثابت ہورہے ہیں اور ملک کے ارب پتی افراد مستقبل کے لیے دیگر ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
-
ٹرمپ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کے حکم نامے پر دستخط کردیے
-
متحدہ عرب امارات میں جولائی کےلیے پٹرولیم مصنوعات کے نئے نرخ، پٹرول اور ڈیزل مہنگا
-
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ پر پاکستانی شہری کو سزائے موت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.