بہاولپور، امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق ،10زخمی

منگل 1 جولائی 2025 21:00

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)بہاولپور میں امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگنے سے ایک طالبہ جاں بحق اور 10زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق طالبات کی وین میں آتشزدگی کا واقعہ تحصیل احمدپور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق 19طالبات لیاقت پور سے احمد پور شرقیہ فرسٹ ائیر کا پیپر دینے آئی تھیں کہ وین میں ایل پی جی گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی ،حادثے کے نتیجے میں 8طالبات محفوظ رہیں۔