ا*سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حیات کاکڑ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

منگل 1 جولائی 2025 21:00

xکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حیات کاکڑ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن محمد علی درانی، ڈی ایس پی ٹریفک لیگل سیف اللہ درانی اور متحدہ لوکل بس یونین کے عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد معزز عدالت عالیہ بلوچستان کے فیصلے (سی پی نمبر) 1951/22 پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا تھا جس میں پرانے ماڈل کی بسوں کو 30 جون 2025 تک نئے ماڈل کی بسوں سے تبدیل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

تاہم اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مقامی ٹرانسپورٹرز پرانی بسوں کو تبدیل اور نئی بسیں لانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ کوئٹہ شہر میں چلنے والی پرانے ماڈل کی بسوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔