وفاقی حکومت نے کچھی کینال سمیت آبی منصوبوںکی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 1 جولائی 2025 22:05

6 اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) وفاقی حکومت نے کچھی کینال سمیت آبی منصوبوںکی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ا منگل کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو کی زیر صدارت کچھی کینال فیز II اور III، اور آر بی او ڈی فیز ون اور ٹو سے متعلق وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں آبی منصوبوں پر عملدرآمد کے عمل کو تیز کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو دہرایا گیااجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، چیئرمین واپڈا، اور منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات ڈویڑن کے سینئر حکام سمیت پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے انہیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا اجلاس میں ایک مشترکہ تکنیکی گروپ قائم کرنے پر اتفاق ہوا، جس کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آبی وسائل کریں گے۔

(جاری ہے)

اس گروپ میں واپڈا، محکمہ آبپاشی سندھ، اور محکمہ آبپاشی بلوچستان کے نمائندگان شامل ہوں گے یہ گروپ سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کا جائزہ لے کر مناسب حل تجویز کرے گا اور تین ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ کچھی کینال فیز-II کے لیے مشروط پی سی-ون منصوبہ بندی کمیشن کو جمع کرایا جائے گا۔ اگر تکنیکی گروپ منصوبے کے خدوخال میں تبدیلی تجویز کرے گا تو وہ بعد ازاں پی سی-ٹو میں شامل کی جائیں گی۔۔۔۔۔اعجاز خان