سعودی پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

بدھ 2 جولائی 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) سعودی پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ نے مقامی مارکیٹ کے لیے ایل پی جی گیس اور کیروسین آئل ’مٹی کے تیل‘ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔الشرق کے مطابق ایل پی جی(مائع پٹرولیم گیس) کی قیمت میں فی لٹر 1.09 ریال کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جون 2024 میں 1.04 ریال فی لٹر تھا جو 4.8 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

کیروسین تیل کی قیمت اضافے کے بعد فی لٹر 1.59 ریال ہوگئی ہے جبکہ سابقہ اضافہ 1.33 ریال تھا اس اعتبار سے اضافہ 19.5 فیصد ہے۔

آرامکو نے جون 2022 میں نرخوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے گیس کی قیمت کو 0.75 سے بڑھا کر 0.90 ریال فی لٹر کردیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.70 سے بڑھ کر 0.81 ریال فی لٹر کردی گئی تھی۔سال 2024 میں اضافے کے بعد گیس کی فی لٹر قیمت 1.04 ریال کر دی گئی جبکہ کیروسین آئل کے نرخ 1.33 ریال ہوگئے تھے۔