غزہ میں جنگ بندی کا معاملہ، ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو 7 جولائی کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے

بدھ 2 جولائی 2025 08:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو 7 جولائی کو غزہ میں جنگ بندی کے حوالےسے ملاقات کر یں گے ۔

(جاری ہے)

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایاکہاسرا ئیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک معتمدرون ڈرمر واشنگٹن پہنچے جہاں وہ ممکنہ طور پر جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے سٹریٹجک افیئرز کے وزیر رون ڈرمر وائٹ ہاؤس میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکی اہلکار نے بتایا کہ نیتن یاہو اگلے ہفتے واشنگٹن آئیں گے اور 7 جولائی کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔مزید بتایا کہ توقع ہے کہ دونوں رہنما ایران، غزہ، شام اور دیگر علاقائی چیلنجز پر بات چیت کریں گے۔