اٹک خورد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی خاتون منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیتی چرس برآمدکرلی

بدھ 2 جولائی 2025 17:32

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) اٹک خورد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی خاتون منشیات سمگلر کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیتی چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب، آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی سربراہی میں ضلع بھر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ایس ایچ او اٹک خورد انسپکٹر گلفراز احمد کی زیر نگرائی سرچ پارک پکٹس انچارج سب انسپکٹر طاہر محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پشاور کی جانب سے آتی ہوئی ہائی ایس کو روکا جس میں سوار خاتون سکینہ بی بی زوجہ عبدالعزیز سکنہ جہانگیر پورہ محلہ گل بادشاہ جی پشاور کو مشکوک جانتے ہوئے مذکورہ خاتون کے سامان کی حسب ضابطہ تلاشی لی گئی تو اس سے 11 کلو 160 گرام چرس برآمد ہوئی ۔

تھانہ اٹک خورد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔