Live Updates

کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 2 جولائی 2025 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ۔ وسطی/جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، اسلام آباد، با لائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور استور میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری 48،جہلم38،منگلہ29، اسلام آباد (ایئرپورٹ 29، سید پور 09، گولڑہ 05، بوکرا 03، زیرو پوائنٹ 02)، راولپنڈی (چکلالہ 21، کچہری 11، پیرودھائی 08)، اٹک 14،گجرات04، گوجرانوالہ01، خیبر پختونخوا میں تخت بائی 38، کاکول 17، لوئر دیر 08، چراٹ 04، سیدو شریف 01، کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 13، سٹی12)، راولاکوٹ 03، کوٹلی02،بلوچستان میں ژوب18،گلگت بلتستان میں استور میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی48، دالبندین 47، دادو،سبی اورچلاس میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات