اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 120دن کی ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن سہولت

بدھ 2 جولائی 2025 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہر دورے کے دوران 120دن کی ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کے مطابق یہ سہولت خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے مفت فراہم کی جا رہی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی یقینی بنانا ہے۔