تمام مکاتب فکر آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں، سخاوت علی سیال

بدھ 2 جولائی 2025 19:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ممبرضلعی امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال اور متولی امام بارگاہ سلطان والا خواجہ اشرف صدیقی نے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر آپس میں اتحاد، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں، شہدائے کربلا کی تعلیمات پر عمل کر کے مشکل میں گھرے وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ سلطان والا سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے موقع پر عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر لائسنسدار حسن جاوید انجم، شاہ زیب حسن بلوچ،،محمد عون انجم، سید ثقلین نقوی مظہر حسین انصاری،، آفاق جاوید ، بھی موجود تھے۔ انجینئر سخاوت علی سیال نے مزید کہا کہ درس کربلا پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔