
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
بدھ 2 جولائی 2025 19:40
(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔بعد ازاں صوبائی وزیر اطلاعات نے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے روایتی راستوں اور مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی، صفائی، لائٹنگ اور پانی کی سبیلوں کا جائزہ لیا۔ جلوس کے ہمراہ ریسکیو 1122، موبائل فیلڈ اسپتال، کلینک آن وِیل اور پانی کے چھڑکاؤ کی سہولیات کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، اتحاد اور برداشت کا درس دیتا ہے اور موجودہ عالمی تناظر میں اس پیغام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام مکاتبِ فکر کے درمیان مذہبی رواداری اور اتحاد قابلِ تحسین ہے۔ علمائے کرام منبر و محراب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا پیغام دیں تاکہ معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارہ فروغ پا سکے۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے اور اس کی 24/7 مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔آخر میں عظمیٰ بخاری نے ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کی خدمات کو سراہا جبکہ جلوس کے منتظمین نے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.