سندھ ہائیکورٹ نے مختیار کار ناظم آباد کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کردیئے

بدھ 2 جولائی 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے مختیار کار ناظم آباد کیخلاف درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں مختیار کار ناظم آباد کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ناظم آباد میں دفتر کے سامنے گلی خود مرمت کرکے بنائی ہے۔ لیکن اب مختیارکار کہہ رہا ہے مکمل گلی بنا۔ گلی ہم نے اپنے پیسوں سے بنائی ہے، محلے والے تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ سرکار خود گلی بنانے کے بجائے ہماری بنائی ہوئی گلی توڑنے کی بات کررہی ہے۔ عدالت نے مختیار کار ناظم آباد و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔