
وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت کے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات تیز، وزیر اورنگزیب کھچی کی زیر صدارت اجلاس
اداروں کو نئے خطوط پر استوار کرنے اور فعال بنانے کے لیے آپ کی آراء درکار ہیں،وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت محمد اورنگزیب کھچی کی گفتگو
بدھ 2 جولائی 2025 20:00
(جاری ہے)
وزیر قومی ورثہ و ثقافت نے اقبال اکیڈمی، پاکستان اکادمی ادبیات، نیشنل لینگویج پروموشن ڈیپارٹمنٹ (NLPD) اور قائداعظم اکیڈمی جیسے اداروں کو زیادہ مؤثر اور متحرک بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اقبال کے پیغام کو بنگالی سمیت دیگر زبانوں میں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا پیغام زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلایا جا سکے۔ وزیر نے اعلان کیا کہ اقبال اکیڈمی کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ سیاح زیادہ تعداد میں یہاں کا رخ کریں۔پال کی نمائندہ نجیبہ عارف نے اداروں میں زیر التواء پروموشنز پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ NLPD کے ڈی جی ڈاکٹر سلیم مظہر نے بتایا کہ ترقیوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ڈاکٹر رؤف رفیقی نے بتایا کہ اقبال اکیڈمی کے تحت 89 کتب کا ترجمہ اور 56 کتب کی اشاعت ہو چکی ہے۔ڈی جی آرکیالوجی امان اللہ نے ادارے کے آڈٹ اور کارکردگی میں بہتری کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔ اورنگزیب کھچی نے ہدایت دی کہ اس ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نئے منصوبے شروع کیے جائیں۔وزیر نے کہا کہ قومی ورثہ و ثقافت کے اداروں کی افادیت اور کارکردگی اجاگر کرنے کے لیے ملک کے بڑے شہروں خصوصاً صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ آذربائیجان اور چین کے صدور کی کتابوں کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے، جو ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر بطور تحفہ پیش کی جائیں گی۔وزیر اورنگزیب کھچی نے کہا کہ یہ ادارے قومی شناخت کی علامت ہیں اور انہیں منافع کے بجائے قومی خدمت کے جذبے سے چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بعد خالی ہونے والی آسامیوں پر فوری تعیناتیوں کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ ادارے بہتر طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب اسمبلی میں پیدا ہونیوالا حالیہ مسئلہ اسمبلی کے اندر ہی حل ہونا چاہیے‘خواجہ سعد رفیق
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان کا فنکاروں کو سخت جواب، قانونی کارروائی کی دھمکی
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
خیبرپختونخوا،سرکاری گاڑیوں کے ذاتی اور غیر سرکاری استعمال کا انکشاف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.