ضلع نصیرآباد میں مختلف یونین کونسلز میں اقلیتی نشستوں کو پر کرنے کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمّل کرلیا گیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ضلع نصیرآباد میں مختلف یونین کونسلز میں اقلیتی نشستوں کو پر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر بہادر خان کھوسہ کی سربراہی میں کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمّل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 11 یونین کونسلوں میں اقلیتی نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا، یونین کونسل نمبر دو،تین، نو، دس،گیارہ ،پندرہ اور بیس میں اقلیتی نشست پر کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل نہیں کئے ،یونین کونسل چار میں خاتون کی نشت پر بھی کسی خاتون امیدوار نے حصہ نہیں لیا ،یونین کونسل گیارہ میں اقلیتی ورکر پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔

یونین کونسل بارہ سے کسان ممبر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ،یونین کونسل نمبر سولہ ورکر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ،یونین کونسل انیس اقلیتی خاتون نشست پر کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے ،یونین کونسل گیارہ سے عورت نشست پر حاکم زادی،یونین کونسل گیارہ سے ورکر کیلئے معشوق علی،یونین کونسل سولہ سے ورکر کی نشست پر حاجی خان،یونین کونسل بارہ سے کسان ممبر کے لیے منظور علی جانچ پڑتال کے بعد بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر بابو غلام جان سمیت دیگر موجود تھے۔