ٓڈاکٹر کبیر سدھو کی فاروق ایچ نائیک سے ملاقات، کمٹیشن کمیشن میں قانونی اصلاحات پر بریفنگ

فاروق نائیک نے کمپٹیشن کمیشن مین کی گئی اصلاحات اور قانون کے مؤثر عمل درآمد کو سراہا

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

ظ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) سینیٹ کے سابق چیئرمین اور وفاقی وزیر قانون و انصاف، جناب فاروق ایچ نائیک نے کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر کبیر سدھو نے انہیں پاکستانی مارکیٹوں میں کمپٹیشن کے فروغ اور ریگولیٹری فریم ورک کے موثر نفاذ کے لئے کی گئی قانونی اصلاحات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمپٹیشن کمیشن نے فاروق نائیک کو کمیشن کی حالیہ انفورسمنٹ کی کارروائیوں، قانونی اصلاحات، اور ادارے کی بہتری کے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ان اصلاحات کا مقصد مارکیٹ میں کمپٹیشن کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی پی نے عدالتی فورمز میں زیر التوائ مقدمات کی تعداد میں نمایاں کمی کی ہے، جس سے بھاری جرمانوں کی وصولی ممکن ہوئی۔فاروق نائیک نے کمپٹیشن کمیشن مین کی گئی اصلاحات اور قانون کے مؤثر عمل درآمد کو سراہا اور اسے منصفانہ مارکیٹوں کے قیام اور صارفین کے مفاد کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔