اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف

ادارے کی پالیسی کے تحت 120دن کیلئے موبائل ڈیوائسز کو ٹیکس فری سہولت حاصل

بدھ 2 جولائی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے 120دن کی ایف بی آر ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کی پالیسی کے تحت 120دن کیلئے موبائل ڈیوائسز کی ٹیکس فری سہولت ہے ،اس سہولت کی فراہمی مفت اور خود کار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔