مظفرگڑھ،سرکاری ہسپتال میں غلط انجکشن کے باعث بچی جاں بحق، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

بدھ 2 جولائی 2025 21:00

مظفرگڑھ،سرکاری ہسپتال میں غلط انجکشن کے باعث بچی جاں بحق، انکوائری ..
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)مظفرگڑھ کے سرکاری ہسپتال میں غلط انجکشن کے باعث جاں بحق ہونے والی بچی کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں ڈیوٹی ڈاکٹر اور ڈسپنسر کو بچی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسپنسر نے ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچی کو غلط انجکشن لگایا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ ڈاکٹر نے ڈیوٹی پر موجود ہونے کے باوجود غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ملزم ڈسپنسر کو ملازمت سے فارغ جبکہ ڈاکٹر کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 3 روز قبل مظفرگڑھ کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی،7 سالہ بچی کو پیٹ میں درد کے باعث دیہی مرکز صحت میں لایا گیا تھا۔بچی کے والد کے مطابق اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کی تشخیص پر ڈسپنسر نے بچی کو غلط انجکشن لگایا تھا جس کے بعد بچی کی حالت بگڑنے سے وہ دم توڑ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :