
پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے‘ عظمیٰ بخاری
منگل 9 ستمبر 2025 16:49

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملز مالکان، آڑھتیوں اور متعلقہ افراد کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گندم کے سٹاک رجسٹر کروائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا، روٹی کی 14روپے قیمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خانیوال میں سرکاری گندم بروقت نہ ہٹانے پر وہ پانی میں بہہ گئی، اس غفلت پر ڈی جی فوڈ خانیوال اور تمام متعلقہ عملے کو معطل کر دیا گیا ہے، گندم کا ایک ایک دانہ عوام کی امانت ہے، مویشی اور انسان تو نکال لئے گئے مگر گندم اور آٹا کیوں نہیں اس کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 3000روپے اور روٹی کی قیمت 14روپے مقرر کی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے انتخابی بائیکاٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بائیکاٹ ہی کرنا تھا تو پھر بیلٹ پیپر پر نام کیوں چھپوایا یہ سب کچھ صرف ڈرامہ تھا، رانا ثنا اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوئے،(ن)لیگ کیلئے یہ عزت کی بات ہے کہ ہم رانا ثناء اللہ کو ووٹ دے کر سینیٹ میں بھیج رہے ہیں، پی ٹی آئی کو امپائر کے ساتھ مل کر کھیلنے کی عادت ہے۔عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ کل صحافی طیب بلوچ کے ساتھ غنڈہ گردی و دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے جس سے پی ٹی آئی فساد پارٹی ثابت ہوگئی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے یہ حرکتیں سیاسی جماعت نہیں کرتی۔
مزید اہم خبریں
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
-
اسرائیل کی مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے سنگین نتائج ہوں گے، سعودی عرب کا انتباہ
-
ملک میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ہو کر کام کرنا ہوگا،سربراہ پاکستان سنی تحریک
-
سیلزٹیکس رجسٹرڈ کاروبار کیلئے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم متعارف
-
علیمہ خان صحافیوں کو بھائی اوربیٹا پکارنے لگ گئیں
-
سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
-
وزیراعظم نے سیلاب کے فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.