اسلام آباد میں سفید بادل‘ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی قرار دیدی

مولونمبس نامی ان خاص بادلوں کی بلندی کم ہونا کوئی اچھی علامت نہیں. ماہرین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 ستمبر 2025 16:25

اسلام آباد میں سفید بادل‘ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی قرار دیدی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 ستمبر ۔2025 )اسلام آباد میں یہ خاص نظارہ دیکھا گیا جہاں پورا آسمان صاف شفاف ہے اور صرف ایک جانب بادل کا ٹکڑا گرج چمک رہا ہے،بادل کے نچلے آبی بخارات کی بالائی برفیلی سطح سے رگڑ پرگرج چمک پیدا ہونا تو معمول ہے،لیکن آسمان پر سفید اورسرمئی بادلوں کی ایک ہی ٹکڑی،گرج چمک کا طوفان اٹھادے اور باقی مطلع مکمل صاف،یہ عجب صورتحال دو روز پہلے وفاقی دارالحکومت میں پیش آئی،جس نے سب کو حیران کردیا،ہر کوئی اس نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتا نظر آیا.

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹمپریچر نیچے بہت زیادہ اور اوپر کم ہوجاتا ہے،اس وقت کومولس کی ورٹیکل ایکسٹینشن بڑھ جاتی ہے اس کے بعد کومولونمبس کی شکل میں چلا جاتا ہے یہ وہ بادل ہے جس میں تھنڈر اسٹارم ہوتا ہے اوروہ نظر بھی آتا ہے. مولو نمبس نامی ان خاص بادلوں کی بلندی کم ہونا کوئی اچھی علامت نہیں ماہر موسمیات خنسا نعیم نے اس بارے بات کرتے ہوئے کہا زمین سے 1 ہزار فٹ یا 6 ہزار فٹ پر یہ بادل بنے تو ہی نظر آتا ہے اور اس میں تھنڈر اسٹارم بھی نظر آتا ہے،یہ خطرناک تب ہیں جب زمین اور ان بادلوں میں فاصلہ کم ہو،ان بادلوں سے مسلسل اور تیز بارش کا بھی امکان ہوتا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار پاکستان میں فطری مظاہرکی غیرمعمولی صورتحال کو ایک خطرے کی گھنٹی قرار دیا جارہا ہے.