تعلیم کو حملوں سے محفوظ بنانا انسانیت کی اجتماعی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ

9 ستمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ علم کا چراغ ہر حال میں روشن رکھنا ہے،تعلیم کو حملے سے بچانے کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

منگل 9 ستمبر 2025 18:17

تعلیم کو حملوں سے محفوظ بنانا انسانیت کی اجتماعی ذمہ داری ہے، گورنر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تعلیم کو حملے سے بچانے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم پر حملہ دراصل انسانیت اور مستقبل پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ علم کا چراغ ہر حال میں روشن رکھنا ہے۔ اسکولوں، اساتذہ اور طلبہ کا تحفظ پوری دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تعلیم کو جنگ، انتہا پسندی اور تشدد کے سائے سے محفوظ رکھنا لازمی ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ترقی، امن اور خوشحالی کی منزل تک پہنچنے کا واحد راستہ محفوظ اور معیاری تعلیم سے ہو کر گزرتا ہے۔