Live Updates

ملک بھر میں سیلاب سے 6 ہزار 2 سو لائیو اسٹاک،9ہزار166 گھروں کو نقصان پہنچا

وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے سیلاب سے نقصان کی جائزہ رپورٹ جاری کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 ستمبر 2025 16:23

ملک بھر میں سیلاب سے 6 ہزار 2 سو لائیو اسٹاک،9ہزار166 گھروں کو نقصان پہنچا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 ستمبر ۔2025 )وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے وزارت منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق ملک بھرمیں 62 سو لائیو اسٹاک کا نقصان ہوچکا ہے،اب تک 672 کلومیٹر سڑکیں ٹوٹ گئی،9166 گھروں کو نقصان پہنچا اور 239 پل ٹوٹ پھوٹ کاشکارہو چکے، ابھی تک مجموعی طورپر 863 اموات اور 11 سو 47 افراد زخمی ہوئے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 216 اموات، 625 افراد زخمی، 232 ہاﺅس ہولڈ ڈیمج ہوئے،پنجاب میں ابھی تک 121 لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا ہے،خیبرپختونخوامیں 484 اموات، 355 افرادزخمی، 4 ہزار 666 گھروں کونقصان پہنچا،5 ہزار 460 لائیو اسٹاک ہلاک، 52 پلوں، 432کلومیٹر روڈز کونقصان پہنچا،اس کے علاوہ بلوچستان میں 26 اموات، 5 افراد زخمی، 781 گھروں کو سیلاب سے نقصان ہوا، 62 لائیواسٹاک، 3 پلوں، 13 کلومیٹر روڈزکو نقصان پہنچا. گلگت بلتستان میں 87اموات، 52 افراد زخمی، 1253 گھروں کو نقصان پہنچا،جی بی میں 67 لائیو اسٹاک، 87 پلوں، 20 کلومیٹر روڈز کو نقصان ہوا،آزاد جموں و کشمیر میں 30 اموات، 29 افراد زخمی، 2078 گھروں کو نقصان پہنچا،239 لائیو اسٹاک ہلاک، 94 پلوں، 201 کلومیٹر روڈز کو نقصان ہوا،،جبکہ اسلام آباد میں 8 اموات، 3 افراد زخمی، 65 گھروں، 3 پلوں کو نقصان ہوا پلاننگ کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا.                                                                                             

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات