ی*حکومت پی ٹی وی کے مالی معاملات میں بہتری کیلئے مالیاتی پلان جاری کرے : ارشد انصاری

بدھ 2 جولائی 2025 21:25

{لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) لاہور پریس کلب نے پی ٹی وی کے مالی معاملات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنٹریکٹ اور ریگولر ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے جبکہ حکومت نے پی ٹی وی لائسنس فیس کے متبادل بجلی کے بلز میں لگائے گئے 35 روپے کی وصولی بھی ختم کردی ہے اور لائسنس فیس کے متبادل نیا کوئی طریقہ کار بھی نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دنیا بھر میں ریاستی میڈیا کو حکومت مالی طور پر سہولت فراہم کر تی ہے۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی لائسنس فیس کے متبادل دیئے گئے 35 روپے کو ختم کرنے سے خدشہ ہے کہ پی ٹی وی کے مالی معاملات مزید خراب ہوں گے جس کے شکار کم آمدنی والے صحافی کارکن ہوں گے۔صدر ارشد انصاری نے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی وی کے مالی معاملات میں بہتری کیلئے فوری مالیاتی پلان جاری کرے اور اس امر کو یقینی بنائے کہ پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات تاخیر کا شکار نہ ہوں۔