
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا جنوبی افریقہ کی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے لئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ
بدھ 2 جولائی 2025 22:40
(جاری ہے)
ائیر چیف نے موزوں تربیت اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے ذریعے جنوبی افریقی فضائیہ کی فضائی جنگی صلاحیتوں کو تقویت دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ویزمین ایمبامبو نے پاک فضائیہ کی مضبوط آپریشنل تیاری، اس کی کثیر شعبہ جاتی جنگی صلاحیتوں اور قابل اعتماد ڈیٹرنس پوزیشن کو برقرار رکھنے میں اس کی کامیابی کو سراہا۔ دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ اقدار اور مفادات کو تسلیم کرتے ہوئے، جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ نے جنوبی افریقی فضائیہ اورپاک فضائیہ کے درمیان رسمی تعلقات کو مزید مضبوط اور ادارہ جاتی بنانے کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔ بات چیت کے مرکزی موضوعات میں سے ایک جنوبی افریقی فضائیہ کے تربیتی نظام کو بہتر بنانا تھا۔ اس تناظر میں، لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمومبو نے اکیڈمی کی سطح پر شروع ہونے والے ایک جدید اور جامع تربیتی فریم ورک کو تیار کرنے میں پاک فضائیہ کی مدد طلب کی۔ معززمہمان نے پی اے ایف کی اہم آپریشنل مشقوں میں جنوبی افریقی فضائیہ کے افسروں کی بطور مبصر شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ پی اے ایف کے انجینئرنگ انفراسٹرکچر کی جانب سے پیش کی جانے والی تکنیکی مہارت اور کم لاگت سے دیکھ بھال کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے، انہوں نے جنوبی افریقی فضائیہ کے اپنے سی 130 بیڑے کے پاکستان میں معائنہ اور دیکھ بھال کا کام کرنے کے ارادے سے بھی آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.