وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات

بدھ 2 جولائی 2025 22:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ دیامر کے عوام نے ملک کے وسیع تر مفاد میں قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرین ڈیم کے جائز تحفظات کے ازالے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی منسٹریل کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین معاہدہ پر فوری عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے چیئرمین واپڈا کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی جسے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے قبول کر لیا،چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ متاثرین ڈیم اور واپڈا کے مابین طے پانے والے معاہدہ پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے اور متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کے محرومیوں کو دور کریں گے۔