آئی جی پنجاب کی ہدایت پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری، 26جونیئر کلرکوں کی سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی

بدھ 2 جولائی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں 26جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار حمیر احمد قریشی اور اے ڈی ایڈمن احمد نوید ملک موجود تھے۔

(جاری ہے)

قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 26جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے کلرکوں کو مبارک باد دی اور مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔

ترقی پانیوالوں میں طاہر جمیل، محمد علی خان، سرفراز احمد، محمد شہزاد، حماد حسن، محمد افضال، زین محمود، فردوس خالق، سجاد حسین، حامد حسین، عمران شفیق، ندیم احمد، عمران جمیل، ناصر وحید، حق نواز، شفیعہ حفیظ، محمد شاہد نذیر، محسن اقبال، محمد مختار، اظہر الزمان، فرہین مختار، وارث علی، صباحت اسلم، محمد عمران اور عبدالکلیم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :