کراچی، پولیس چیف نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی کر دی

پولیس افسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے

جمعرات 3 جولائی 2025 01:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے گذری تھانے کے سب انسپکٹر اختر حسین کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی بھی کر دی جس کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے جبکہ انھیں گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم بی کمپنی تبادلہ کر دیا گیا۔معطل پولیس افسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ روز صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک اپنی حاضری کو یقینی بنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :