لاڑکانہ، تمام نہروں،رائس کینال، گھاڑ واہ دادو کینال میں 90 دن کے لئے نہانے پر پابندی عائد

جمعرات 3 جولائی 2025 13:14

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) لاڑکانہ میں تمام نہروں،رائس کینال، گھاڑ واہ دادو کینال میں 90 دن کے لئے نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

کمشنر لاڑکانہ ڈویژن طاہر حسین سانگی نے اپنے جاری کردہ حکم کے تحت دفعہ 144 سی آر پی سی (1898) کے تحت ضلع لاڑکانہ کی تمام نہروں،رائس کینال، گھاڑ واہ اور دادو کینال میں نہانے پر 90 دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے اور یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔

ایک دوسرے حکم کے تحت دفعہ 195 سی آر پی سی (1898) کے مطابق متعلقہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس جاری کردہ حکم پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان 1860 کے تحت دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔