سیمنٹ کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران 29.45 فیصد اضافہ ،اے پی سی ایم اے

جمعرات 3 جولائی 2025 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) سیمنٹ کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال 25-2024کے دوران 29.45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مقامی فروخت میں 3.05 فیصد کمی ہوئی ہے ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے )کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کےد وران سیمنٹ کی برآمدات کا 29.45 فیصد کی بڑھوتری سے 9.204 ملین ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 24-2023 کے دوران برآمدات کا حجم 7.11 ملین ٹن رہا تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.05 فیصد کی کمی سے 38.181 ملین ٹن کے مقابلہ میں 37.017 ملین ٹن رہیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے دوران سیمنٹ ساز قومی صنعت کی مجموعی شرح نمو2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اے پی سی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں مقامی فروخت کا حجم 15.65 فیصد کی کمی سے 2.597 ملین ٹن رہا جبکہ جون 2024 کے دوران قومی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت کا حجم 3.079 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ گذشتہ مالی سال کے آخری ماہ میں سیمنٹ کی قومی برآمدات 81.7 فیصد کی بڑھوتری سے 4 لاکھ 72 ہزار 865 کے مقابلہ میں 8 لاکھ 59 ہزار 204 ٹن تک پہنچ گئیں ۔