جنوبی وزیرستان‘ سیکیورٹی خدشات پر شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے

جمعرات 3 جولائی 2025 16:19

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکیورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر 50 میٹر کے فاصلے پر اپنی گاڑی روک لیں۔جنوبی وزیرستان اپر میں بھی تمام تحصیلوں میں آج مکمل کرفیو نافذ ہے۔ ڈپٹی کمشنر فضل ودود کے مطابق ضلع بھر میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہے۔

متعلقہ عنوان :