سندھ ہائیکورٹ ، گھر میں گھس کر مار پیٹ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت میں توثیق

جمعرات 3 جولائی 2025 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے گھر میں گھس کر مار پیٹ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم محمد سلمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں گھر میں گھس کر مار پیٹ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ملزم محمد سلمان کی عبوری ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن نے موقف دیا کہ درخواست گزار کے خلاف تھانہ فیروزآباد میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم اور اس کے ساتھی مدعی کے والد اور چچا سے جھگڑ رہے ہیں تھے۔ ملزم 7 سے 8 نامعلوم افراد کے ساتھ اسلحہ سمیت آیا تھا۔ ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں تھی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ دونوں فریقین ہمسائے ہیں اور انہوں نے باہمی صلح کر لی ہے۔ مدعی مقدمہ نے بھی ضمانت پر کوئی اعتراض نہ ہونے کا بیان جمع کرایا۔ عدالت نے محمد سلمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی۔