Live Updates

سیالکوٹ میں5 جولائی سے تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات

جمعرات 3 جولائی 2025 16:22

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں 5 جولائی کی شام سے سیالکوٹ میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق6 تا 8 جولائی کے دوران بارش کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ 10جولائی تک جاری رہے گا۔۔ان بارشوں کے پیش نظرنشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ جبکہ بجلی گرنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک سے نقصانات کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

شہری کچے مکانات،،گاڑیاں ،سولر پینلز اورکھلے مقامات پر رکھے ہوئے سامان کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بجلی کے کھمبوں کے نزدیک نا جائیں ۔کاشتکارزرعی سرگرمیاں موسم کے مطابق ترتیب دیں۔مسافراور سیاح سفر مؤخر کریں یااحتیاط برتیں۔اس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور ہنگامی اقدامات یقینی بنائیں۔شہری کسی بھی ایمرجنسی کیلئے 15، مدد کیلئے 1122 اور رہنمائی کیلئے 9250011 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات