ڈی پی او ڈاکٹرمستنصر عطا باجوہ کی ایک سالہ تعیناتی کے دوران پولیس کی شاندار کارکردگی،اندھے قتل کے 31مقدمات کوٹریس کیا

جمعرات 3 جولائی 2025 16:34

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)ڈی پی او ڈاکٹرمستنصر عطا باجوہ کی ایک سالہ تعیناتی کے دوران پولیس کی شاندار کارکردگی کا احوال،اندھے قتل کے 31مقدمات کوٹریس کیا -منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کئے گئے جس میں 982کلو چرس، 240کلو ہیروئن،12988بوتل شراب،797بوتل لہن،108کلو بھنگ، 30کلو آئس برآمد کی گئی -ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرکے 121رائفل کلاشنکوف،112شاٹ گن،165گن،33ریوالور، 1976پسٹل،12467روند برآمد کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ کی ایک سالہ تعیناتی کے دوران ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ برداروں اورچوروں و ڈاکوں کے منظم گینگز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کرکے کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ،ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد کی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف منظم آپریشن کرکے 5693سے زائد مجرمان اشتہاریوں اور مفروروں کو پابند سلاسل کیاجن میں کیٹیگری اے کی2832اور کیٹیگری بی کے 2861اشتہاری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گجرات پولیس نے چوروں اور ڈاکوں کے منظم گینگز کے خلاف موثر کارروائیوں کیلئے تجربہ کار افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمایا ں کامیابیاں حاصل کیں۔دوران آپریشن گجرات کے مختلف علاقوں میں چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 144خطرناک گینگز کو ٹریس کیا،مذکورہ گینگزکے 391کارندوں کو گرفتار کرکے 17کروڑ21لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران پولیس نے ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ کے عرصہ تعناتی کے دوران 982کلو چرس،240کلو ہیروئن،12988بوتل شراب،797بوتل لہن،108کلو بھنگ، 30کلو آئس برآمد کی جبکہ 70ملزمان کو شراب کے نشہ میں دھت ہو کر غل غباڑہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمات درج کیے۔پولیس نے ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرکے ملزمان سے رائفل کلاشنکوف،112شاٹ گن،165گن،33ریوالور، 1976پسٹل،12467روند برآمد کئے۔

پولیس کی سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں سے ضلع بھر میں جرائم میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے۔ ضلع کو منشیات جیسی لعنت اور اسلحہ کلچر سے پاک کرناگجرات پولیس کے مشن میں شامل رہا۔اشتہاریوں اورچوروں و لٹیروں کیلئے گجرات کی زمین تنگ کر دی گئی۔